rabbit 🐰 Australia 🦘
آسٹریلیا میں خرگوش 🐇 نہیں پائے جاتے تھے یہ قدرت کا فیصلہ تھا لیکن پھر انسانوں نے فیصلہ کیا کہ وہاں خرگوش لائے جائیں لہذا 1859 میں آسٹریلیا میں صرف 24 خرگوش لا کر چھوڑ دیئے گئے وہاں ان کی پیدائش کو کنٹرول کرنے کےلیے کوئی دشمن جانور موجود نہیں تھا اس لیئے چند ہی سالوں میں ان کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی اور انہوں نے کسانوں کی ناک میں دم کر کے رکھ دیا فصلیں خراب کر جاتے تھے پھر 1870 میں تقریباً 20 لاکھ خرگوشوں کو مار کر ختم کیا گیا لیکن ان کی تعداد پھر بھی مسلسل بڑھتی رہی ایک اندازے کے مطابق آسٹریلیا میں اس وقت بھی تقریباً 2 کروڑ سے زیادہ خرگوش ہیں جو ملک کے 70 فیصد علاقے میں پھیلے ہوئے ہیں آسٹریلیا کی وزارت برائے خوراک و زراعت کے مطابق خرگوشوں کی وجہ سے ہر سال آسٹریلیا کو تقریباً 13 کروڑ امریکی ڈالر کا نقصان پہنچتا ہے آسٹریلیوی حکومت نے ہر ممکن کوشش کی انہیں ختم کرنے کی شکار کرنا ، ان کی رہائش گاہوں کو تباہ کرنا ، زہر دینا حتیٰ کہ دھماکہ خیز مواد تک استعمال کیا لیکن کچھ عرصے بعد ان کی تعداد پھر لاکھوں تک پہنچ جاتی ہے